واشنگٹن: وزیراعظم ہند نریندر مودی کو اْس وقت ہزیمت اْٹھانا پڑی جب ہزار خواہش کے باوجود ڈونالڈ ٹرمپ نے انھیں تقریبِ حلف برداری میں مدعو نہیں کیا۔ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہندوستانی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی قیادت میں ایک مختصر سے وفد نے شرکت کی۔ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا لیکن انھیں مدعو نہیں کیا گیا۔دعوت نامے کے حصول کی ان کی درخواست کا رد کیا جانا جواہر لال نہرو کے ہندوستان کی سفارتی تعظیم کیلئے اچھا نہیں۔اس کے برعکس ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی بزنس مین مکیش امبانی کو اپنا مہمان بنانا پسند کیا اور ذاتی طور پر مدعو کیا۔ ٹرمپ امبانی کی ملاقات بھی ہوچکی ہے۔مکیش امبانی روسی کرنسی ریوبل میں روس سے ہی پٹرول خرید کر امریکی پالیسی کو کسی خاطر میں نہیں لارہے ہیں۔اس کے باوجود ڈونالڈ ٹرمپ کا مودی کو نظر انداز کرکے مکیش امبانی کو مدعو کرنا ثابت کرتا ہیکہ نئے امریکی صدر کی ترجیحات کیا ہیں۔