جوکووچ کوارٹر فائنل میں داخل

   

بلغراد ۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکوچ نے جرمنی کے میٹس مورینگ کو شکست دے کر بلغراد اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سربیا میں جاری ٹینس ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک جوکوچ کا سا منا جرمنی میٹس مورینگ سے تھا۔جوکوچ نے یہ میچ 6-2 اور 7-6 سے جیت کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا سامنا ارجنٹینا کے فیڈریکو کوریا سے ہوگا۔