جوہری سے لاکھو ںروپئے ہڑپ کر ممبئی مفرور دھوکہ باز گرفتار

   

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) جیویلری شاپ کے مالک کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپئے مالیتی ہیرے لیکر فرار ہونے والے دو سارقین کو ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 ؍ نومبر کو ممبئی سے تعلق رکھنے والے رمیش ‘ منصور ‘ تانڈیشور اور مایور کشور کمار سرو بشیرباغ میں واقع جیویلری شاپ کے مالک کرن اگروال سے گاہک کے بھیس میں دکان میں ملاقات کی اور دھوکہ دہی کے ذریعہ 40 لاکھ مالیتی ہیروں کی تھیلی حاصل کرلی اور اس کے بجائے نقلی ہیروں کی تھیلی وہاں رکھ دی ۔ مذکورہ دھوکہ باز بعدازاں فرار ہوگیا ۔ جیویلری شاپ کے مالک کرن اگروال نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے رمیش اور مایور کشور کمار کو ممبئی میںگرفتار کرلیا ۔