جوینائیل قانون میں جھول ‘کے ٹی آر کا دعوی

   

حیدرآباد /19 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے جوبلی ہلز عصمت ریزی مسئلہ پر سوشیل میڈیا پر حکومت کو ٹرول کرنے پر ٹوئیٹر پر کہا کہ عصمت ریزی ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور جیل بھیجا گیا ۔ تاہم 45 دن بعد ہائیکورٹ سے ملزمین کو ضمانت ملی ۔ قانون کے مطابق عصمت ریزی ملزمین کو سزا ملنے تک حکومت جدوجہد کریگی ۔ کے ٹی آر نے جوبلی ہلز عصمت ریزی واقعہ پر ٹوئیٹر کے ذریعہ ردعمل کا اظہار کیا اور جوینائیل قانون کی آئی پی سی و سی آر پی سی سیکشنس میں جھول کا دعوی کیا ۔ اس پر نظرثانی کرکے عصمت ریزی ملزمین کو ضمانت حاصل نہ ہو اس کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کامطالبہ کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ عصمت ریزی مقدمہ میں قصوروار پائے جانے والا آخری سانس تک جیل میں رہے ایسی قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ جنہیں عمر قید کی سزا ہوئی اس پر سختی سے عمل پر زور دیا ۔ ن