جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کی فون پر بات چیت

   

واشنگٹن ۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے کہا ہے کہ امریکہ روس سے کیے جانے والے سائبر حملے روکنے کے لیے ‘ہر ضروری اقدام’ اٹھائے گا۔ امریکی اور روسی صدور کے درمیان ایک گھنٹہ طویل فون کال کے بعد ایک رپورٹر نے جب بائیڈن سے پوچھا کہ کیا روس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تو ان کا جواب ہاں تھا۔ تاہم ماسکو نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ اس نے گذشتہ ماہ روس سے بارہا سائبر حملوں پر رابطے کیے۔ جنیوا میں ملاقات کے ایک ماہ بعد جمعہ کو بائیڈن اور پوتن کے درمیان فون کال پر بات ہوئی ہے۔