جو بائیڈن کی کامیابی سے امریکہ اور یورپ کے تعلقات بہتر !؟

   

برلن : جرمن عوام کا خیال ہے کہ ڈٰیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی الیکشن میں کامیابی کے بعد امریکہ کے یورپ اور جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ جرمنی میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ایک تہائی سے زائد جرمنوں نے اس خیال کا اظہار کیا۔انٹرنیشنل پولیٹکس نامی جریدے کی طرف سے کرائے گئے اس سروے میں 76 فیصد جرمنوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کے بہتر تعلقات کے لیے جو بائیڈن کی جیت ضروری ہے۔