انٹر میڈیٹ میں کامیابی پر مٹھائی اور ملبوسات کا تحفہ، اعلیٰ تعلیم کیلئے حکومت سے تعاون کا تیقن
حیدرآباد۔/29 جون، ( سیاست نیوز) ریاستی وزراء سبیتا اندرا ریڈی اور ستیہ وتی راٹھور نے سر سے جڑواں بہنوں وینا اور وانی سے ملاقات کی اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ریاستی وزراء نے اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ جڑواں بہنوں سے ملاقات کی تصویر کو ٹوئٹر پر پیش کیا گیا جس میں ریاستی وزراء سبیتا اندرا ریڈی اور ستیہ وتی راٹھور دونوں بہنوں سے خوشگوار ملاقات کررہی ہیں۔ دونوں بہنوں نے انٹر میڈیٹ کے سی ای سی کورس میں درجہ اول میں کامیابی حاصل کی۔ ریاستی وزراء نے دونوں بہنوں کو کامیابی پر مٹھائی پیش کی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ریاستی وزراء نے دونوں بہنوں کو ملبوسات کا تحفہ پیش کیا۔ یوسف گوڑہ میں واقع بہبودی خواتین و اطفال کے مرکز میں اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کل کے انٹر میڈیٹ نتائج میں وینا کو 712 اور وانی کو 707 نشانات حاصل ہوئے۔ دونوں بہنوں نے شخصی طور پر امتحان ہال پہنچ کر تمام پرچے لکھے تھے۔ مرکز کے انچارج عہدیداروں نے دونوں بہنوں کو امتحان ہال آمدورفت کا انتظام کیا تھا۔ ریاستی وزراء نے عہدیداروں کی ستائش کی جنہوں نے دونوں بہنوں کی حوصلہ افزائی کی جس کے نتیجہ میں وہ درجہ اول میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے سلسلہ میں دونوں بہنوں کی رائے حاصل کی اور حکومت کی جانب سے ممکنہ مدد کا یقین دلایا۔ ر