جڑچرلہ: ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

جڑچرلہ /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بادے پلی میں واقع جدید مکمل شدہ مستحق غریب بے گھر عوام کیلئے بنائے گئے ’’ایرہ گٹہ ‘‘ میں واقع ڈبل بیڈرومس کالونی میں نل کے کنکشن دیکر مشن بھگیرتا کے تحت مجلس بلدیہ چیرمین لکشمی رویندر کے ہاتھوں نل کنکشن کے ذریعہ آج پانی چھوڑا گیا ۔ اس موقع پر جڑچرلہ بادے پلی کے کونسلرس کے علاوہ کالونی کے افراد اس موقع پر موجود تھے ۔ دریں اثناء اورکنڈہ منڈل کے ’’ بومراس پلی ‘‘ موضع میں آج صبح کی ساعتںو میں جڑچرلہ حلقہ اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے ایس سی کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر اس موضع کے سرپنچ کے علاوہ مقامی گرام پنچایت کا عملہ موجود تھا ۔