جڑچرلہ میں کل طرحی نعتیہ مشاعرہ

   

جڑچرلہ ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محلہ فضل بنڈہ بادے پلی میں واقع خانقاہِ سلطانہ ( عرفان ) منزل میں 17 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ میں طرح ’’کائنات اُس نے بنائی آپؐ ہی کے واسطے ‘‘ ہے ، سرپرستی حضرت ظہیر ناصری فرمائیں گے ۔ مشاعرہ کی نگرانی حلیم بابر محبوب نگر کریں گے جبکہ مشاعرہ کی صدارت محمد سلطان الدین چشتی صدر بزم ظہیر جڑچرلہ کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے نور آفاقی انجم برہانی ، حکم شرفی ، اسمعیل قیصر ، جامی وجودی کے علاوہ جڑچرلہ کے مقامی شعراء کرام اپنا طرحی کلام پیش کریں گے ۔