حیدرآباد ۔26 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور نے کانگریس کے رکن اسمبلی جگاریڈی کی جانب سے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کے خلاف کئے گئے کھلے عام تنقیدوں کا سخت نوٹ لیا ہے۔ گاندھی بھون کے ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ مانکیم ٹیگور نے تمام اخبارات کے تراشے اور ویڈیو کلپس طلب کرلئے ہیں۔ امکان ہیکہ پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے معاملے میں جگاریڈی جوکہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ بھی ہیں، کے خلاف وجہ نمائی نوٹس جاری کی جاسکتی ہے تاکہ پارٹی میں ڈسپلن برقرار رہے اور آئندہ سے کوئی بھی قائد کسی کے خلاف بھی تنقید کرنے سے گریز کریں۔ ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ اس مسئلہ پر مانکیم ٹیگور نے پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی رائے مشورہ کیا ہے۔ ن