جگتیال :اقلیتی قرض کے درخواست گذاروں کی آج قرعہ اندازی

   

جگتیال ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج کمشنر مجلس بلدیہ، جگتیال بی۔نریش نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے سال 2022-23کیلئے فراہم کی جانے والی سبسیڈی پر مشتمل مالی امداد کیلئے شہر جگتیال سے وابستہ اقلیتی طبقات کے افراد نے بذریعہ آن لائن مقررہ ہدف سے بھی زائد تعداد میں درخواستوں کو پیش کیا ہے۔ جس پر ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشا کی ہدایت کے مطابق بتاریخ 16مارچ 2023 بوقت صبح 11 بجے شہر جگتیال میں واقع راما سینما تھیٹر کے قریب واقع پرانے مپما کے دفتر میں شرکت کردہ درخواست گزاروں کے سامنے قرعہ نکالا جائیگا۔چنانچہ تمام درخواست گزاروں سے مقررہ وقت پر حاضر ہوئے کی اپیل کی جاتی ہے۔