جگتیال /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راج شیکھر راجو اور سرینواس جو ضلع میں انسپکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے اور ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جانے پر ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایس پی سے خیر سگالی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایس پی نے ترقی پانے والے آفسران کو مبارکباد دی اور ان کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا پولس محکمہ میں خدمات انجام دے کرکئی سال عوامی تحفظ کیلئے کی گئی کاوشوں پر ترقی ایک اعزار ہے ترقی ہر عہدیدار کی زندگی کا ایک حصہ ہے بالخصوص پولس محکمہ بہت ہی ذمہ داری کا ہے۔
جڑچرلہ میں امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد
جڑچرلہ /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں امن کمیٹی کا اجلاس سرکل انسپکٹر رمیش بابو کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ جس میں کل جماعتی پارٹیوں تنظیموں و اراکین شامل ہوئے ۔ جس میں وشواہندو پریشد بی جے پی و ہندو واہنی و دیگر تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی ۔ پولیس نے کہا کہ غیر ضروری عید قرباں میں خلل اندازی کرنے پر کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا چاہے وہ کسی جماعت یا تنظیم کے بڑے سے بڑے عہدے پر قائم ہوں ۔ اس موقع پر تمام کل جماعتی قائدین ایک دوسرے کا تعاون کرنے کا عہد کیا ۔