جگتیال : سڑکیں ، جھیل میں تبدیل ، عوام مشکلات سے دوچار

   

جگتیال۔ 22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک ہے یا جھیل؟ چنتہ کنٹہ تالاب کے پچھلے حصہ میں واقع سڑک راہگیروں کیلیے لیے سڑک کے بجاے پانی کے بہاو سے جھیل میں بدل گئی ہے علاقہ کی عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔60 فٹ کی روڈ برسوں قبل منظوری کے باوجود آج تک تعمیری کام میں تاخیر مسئلہ کی یکسوئی میں عوامی نمائندے اور ضلع انتظامیہ ناکام ہے۔ محلہ اسلام پورہ یل یل گارڈن سے امین آباد کی سمت جانے والی اہم سڑک جو چنتہ کنٹہ تالاب کے پچھلے حصہ میں واقع سڑک فی الحال خستہ حالت میں ہے ۔ سڑک اور نالے کی عدم تعمیر. سے بارش کی وجہ سے آنے والا پانی سڑک پر جھیل میں بدل گیا اور سڑک پر پانی کے تیز بہاؤ سے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے جس سے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ موسم برسات کے آغاز سے، یہ سڑک مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، جس سے چھوٹی گاڑیوں سے لے کر پیدل چلنے والوں تک سب کو خطرہ لا حق ہے یہ ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ طلباء ، ملازمین اور بزرگ سبھی کو روزانہ اس راستے سے چلنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے بار ہا نمائندگی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔حال ہی میں جگتیال ضلع کلکٹر نے خود علاقے کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا اور حالات کا معائنہ کیا، لیکن ابھی تک کوئی ترقیاتی کام اور مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ مقامی عوام کو اس سڑک پر سفر کرنا دشوار ہے۔ حکام کو معلوم ہے کہ یہاں کتنے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے؟ عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں، متعلقہ حکام اور عوامی نمائندے فوری طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سڑک کی مرمت اور پانی کے بہاو کو بچانے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔عوام نیفوری طور پر مناسب سڑک کی تعمیر شروع کرنے کا مانگ کی عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں اور سڑک کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کریں۔