جگتیال میں آپریشن چبوترہ 67نوجوان زیرحراست

   

حیدرآباد۔ 5 دسمبر (یو این آئی) جگتیال میں پولیس نے کل آپریشن چبوترہ انجام دیا۔اس دوران 67 نوجوانوں کو حراست میں لیاگیا۔13 نوجوانوں پر نشہ میں گاڑیوں کو چلانے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے جبکہ 23افراد کے خلاف گڑبڑپیداکرنے کا معاملہ درج کیا گیا۔ پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 27 بائیکس کو ضبط کرلیا۔