جگتیال میں بین ریاستی سارقین کی ٹولی گرفتار

   

جگتیال۔ 2؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع جگتیال کنڈہ گٹو آلیم میں سرقہ کی واردات میں ملوث بین ریاستی سارقوں کی ٹولی گرفتار ان کے قبضہ سے 5 کیلو وزنی چاندی کے زیورات ضبط 7 سارقوں میں 3 گرفتار 4 راہ فرار مزید10 کیلو چاندی کے مورتیوں کی ریکوری باقی جگتیال یس پی اے بھاسکر نے پریس کانفرنس کا مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹرافک پولس ٹرینگ سینٹر پر ڈی یس پی آر پرکاش اور ملیال سرکل انسپکٹر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سارقوں اور ضبط شدہ چیزوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کے سارقوں کا تعلق ریاست کرناٹک بیدر ضلع سے ہے یہ اس سے قبل تلنگانہ میدک ضلع میں اور مہاراشٹرا ریاست میں بھی آلیم میں سرقع کی واداتوں ملوث ہے۔ انہوں سارقوں کو پکڑنے میں ڈی یس پی پرکاش اور سی سی یس سب انسپکٹر اور ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹ آفسرس کی قابل ستائش خدمات سے سارقوں کی 20 گھنٹوں میں نشاندہی سے گرفتاری ہوئی۔ تمام متعلقہ عہدیداروں کو ایوارڈس سے نوازا جانے کی بات کہی۔