جگتیال میں خطرناک سڑک حادثہ۔تین خواتین برسر موقع ہلاک

   

حیدرآباد۔23 اکتوبر (یواین آئی) جگتیال میں خطرناک سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک و دیگر دو شدید زخمی ہوگئیں ۔ یہ حادثہ کرشناپٹنم اسٹیج کے قریب پیش آیا جب تیز رفتار کار ڈرائیورنے توازن کھودیا اور کار، آٹو سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار تین خواتین برسر موقع ہلاک ہوگئیں جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئیں۔مقامی افراد نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔مہلوکین کا تعلق دھرماورم منڈل کملاپور سے ہے ۔پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی۔