جگتیال میں خواتین کیلئے طبی خدمات پروگرام کا معائنہ

   

ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ کا عہدیداروں کے ہمراہ دورہ اور تفصیلی جائزہ

جگتیال /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا نے آج جگتیال ضلع کے مستقر میں واقع گاندھی نگر پی ایچ سی میں خواتین کے آروگیہ میلہ کے پروگرام کے تحت پرائمری ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا۔اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سریدھر اور ڈاکٹر جے پال ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے صحت مند خاتون کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے متعلق درج ذیل تفصیلات کا اظہار کیا۔تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے مثالی طور پر خواتین کیلئے “صحت مند عورت کے پروگرام کو 8 مارچ 2023 کو یوم خواتین کے موقع پر متعارف کیا ہے۔تاکہ ان خواتین کی شناخت اور انہیں ضروری صحت کی خدمات فراہم کی جا سکیں جو اب تک فراہم نہیں کی گئی ہیں اور اگر ضروری ہو تو ضلعی اور ریاستی سطح کے اسپتالوں میں طبی خدمات کی فراہمی کی جائے۔ ہر منگل کو ریاست بھر میں 100 منتخبہ صحت کے مراکز میں 8 قسم کی طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔اگر ضرورت ہو تو حیدرآباد کے ایک تربیت یافتہ ریاستی سطح کے اسپتال میں علاج کیلئے بھیجا جائے گا اور اس کی رہبری کی جائے گی۔ہر منگل کو تربیت یافتہ خواتین ڈاکٹروں اور خواتین طبی عملے کے ذریعے خواتین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا ایک پروگرام “صحت مند عورت”، “خواتین کی صحت – گھریلو صحت” روبہ عمل لایا جارہا ہے۔اس پروگرام کے نفاذ کے سلسلے میں فراہم کی گئیں خدمات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں، مجموعی طور پر 4940 خواتین کا اندراج کیا گیا اور ان کے مختلف قسم کے ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 247 افراد کو مناسب علاج کیلئے بڑے اسپتالوں میں بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 247 افراد کا تھائرائیڈ کی بیماری کیلئے ٹیسٹ کیا گیا اور 34 خواتین کو جن میں مسائل ہیں ان کی شناخت اور ان کا علاج کیا گیا۔کینسر کی مختلف اقسام سے متعلق ٹیسٹ کروانے کے بعد منہ کے کینسر کے مشتبہ 18 افراد، چھاتی کے کینسر کے 20 اور سروائیکل کینسر کے 13 مشتبہ افراد کی شناخت کرکے انہیں بڑے اسپتالوں میں بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ پیشاب کی نالی سے متعلق مسائل میں مبتلا 329 افراد، مونوپازکے مسائل میں مبتلا 2175 افراد، ایس ٹی آئی کے مسائل میں مبتلا 118، زیادہ وزن میں مبتلا 594 اور شدید خون کی کمی میں مبتلا 17 افراد کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مناسب علاج فراہم کیا گیا۔ ضرورت مندوں کو اعلیٰ خدمات کیلئے اعلیٰ سطح کے اسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے۔