جگتیال۔/21 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع کلیڈا منڈل میں غیر قانونی طور پر راشن چاول کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سیول سپلائیز عہدیداران نے دھاوا کرکے فنکشن ہال سے 20 کنٹل 45 کیلو یعنی 45 بیاگس چاول کو ضبط کرتے ہوئے اس میں ملوث منچالہ انجنیا نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا ۔ محکمہ سیول سپلائیز عہدیداران کو سیول سپلائیز فیئر پرائس شاپس پر سپلائی کئے جانے والے چاول کی غیر قانونی کلیڈا منڈل کے فنکشن ہال میں ذخیرہ اندوزی کرنے کی اطلاع ملنے پر سیول سپلائیز کی جانب سے دھاوا کیا گیا۔
سرسلہ میں پانی کے گڑھے میں خاتون کی نعش دستیاب
سرسلہ۔/21 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ ضلع مشترکہ مارکنڈیا کالونی میں واقع ایک نل کے منسلک پانی کے گڑھے میں ایک نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی۔ آیا یہ حادثہ تھا یا خودکشی صحیح طور پر علم نہ ہوسکا۔ پولیس ورثاء کی تلاش شروع کرتے ہوئے موت کی اہم وجہ دریافت کرنے میں مصروف ہے۔ واقعہ کے سبب سرسلہ کے محلہ میں تشویش کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔