جگتیال:ایڈیشنل کلکٹر جگتیال بی راجیشم نے آج ضلع جگتیال کے نوکاپلی (اربن کالونی) میں زیر تعمیر ڈبل بیڈ روم مکانات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے ابتداََ 360 مکانوں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔جو 20 بلاکوں میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ان میں 3 بلاکوں میں مکانات کا کام G+1 کا چھتوں تک تکمیل کیا گیا ہے۔مابقی 17 بلاکوں میں بیڈ لیول ، پٹنگ،کالمس تک کام کی تکمیل کی گئی ہے۔مزید انھوں نے 4000مکانات میں فی الحال تعمیر کئے جارہے 2000 مکانوں کی تعمیرات کا معائنہ کرنے پر بلاک -1 میں تعمیری کام کا آغاز کیا گیا ہے۔اس موقع پر انھوں نے ای ای پی آر کو تاکید کی کہ بنیادی سطح سیمظبوطی و معیار کے ساتھ کام کا آغاز کیا جائے۔لیول ،سمنٹ بریککنگ کیلئے ڈپارٹمنٹ سے ٹکنیکل اسسٹنٹ کے تقرر کرنے کی ہدایت دی۔معیار کا خصوصی لحاظ رکھنے انھوں نے عہدیداروں کو تاکیدکی۔انھوں نے ای ای پی آر کو تاکید کی کہ کام کی تکمیل کے فوری بعد ایم بی ساتھ ہی ساتھ روانہ کیا جاتارہے۔انھوں نے کنٹراکٹروں کو تاکید کی کہ منصوبہ کے مطابق ریت ، کنکریٹ ، اسٹیل کا استعمال کیا جائے۔اس موقع پر ای ای پی آر محمد عبدالرّحمٰن،ڈی ای ای راجیشور،پرکاش پی آر اے ای اور دیگر موجود تھے۔ل.