اندرون ایک ہفتہ 3 ملازمین رشوت خوری کے الزام میں گرفتار
جگتیال /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع میں اندرون ایک ہفتہ دو محکمہ جات پر ACB محکمہ انسداد رشوت ستانی کے دھاوے کئے رشوت لینے والے تین ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق 22 اگست کو محکمہ سمکیات جگتیال کے ہیڈ آفس پر مچھیرا طبقہ کے دو افراد کی شکایت پر ACB عہدیداران نے جال بچھا کر 60 ہزار رشوت لینے والے ضلعی آفیسر رانا پرتاب سنگھ اور سینئیر اسسٹنٹ نورالدین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے محکمہ انسداد رشوت ستانی عدالت حیدرآباد منتقل کردیا ۔ آج جگتیال ضلع کے ملیال منڈل تحصیلدار آفس پر ایک کسان کو پہانی کے مسئلہ میں جونئیر اسسٹنٹ مرزا پرویز بیگ کی جانب سے پانچ ہزار رشوت دینے کے ڈیمانڈ پر راجیا نامی شخص نے پہلے تین ہزار روپئے ادا کرنے کے بعد مزید دو ہزار کے مطالبہ پر راجیا نے ACB کو شکایت کرنے پر آج ACB عہدیداران ڈی ایس پی بھدریا کی قیادت میں ملیال تحصیلدار آفس پر جال بچھاکر جونئیر اسسٹنٹ مرزا پرویز بیگ کو راجیا سے دو ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ راجیا نے بتایا کہ اس کی اراضی کی 32 سالہ پہانی ریکارڈ دینے کیلئے کئی دنوں سے پریشان کیا جارہا تھا پانچ ہزار رشوت دینے کا مطالبہ کرنے پر تین ہزار روپئے چند دن قبل ادا کرنے کے باوجود مزید دو ہزار کیلئے دباؤ ڈالنے پر ACB کو شکایت کیا ۔ ACB بھدریا نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جونئیر اسسٹنٹ کی جانب سے رشوت دینے کا مطالبہ کرنے پر کسان کی شکایت پر آج یہ دھاوا کیا گیا جس میں دو ہزار روپئے لیتے ہوئے جونئیر اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ ان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے حیدرآباد عدالت میں پیش کرنے کیلئے حیدرآباد منتقل کرنے کی بات کہی ۔
