جگتیال میں سڑک کی تعمیر میں تاخیر پر انوکھا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

جگتیال۔یکم ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میڈپلی منڈل میں سڑک تعمیر کیلئے ایک سال قبل سنگ بنیاد عمل میں لاتے ہوئے تختی نصب کی گئی تھی ایک سال بعد بھی سڑک کی تعمیر نہ کرنے پر اس موضع کے عوام نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے سنگ بنیاد کی تختی کی سالگرہ کیک کاٹ کر منائی۔ ضلع کے میڈپلی منڈل موضع منا گڈیم بھیماورم کے درمیان کئی سال سے سڑک دونوں سمت خراب ہونے سے موضع کی عوام کو آمدورفت کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ لہذا ویملواڑہ حلقہ کے رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو اور مارکفیڈ چیرمین لوکہ باپو ریڈی کے ہاتھوں روڈ کی تعیر کیلئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے تختی نصب کی گئی تھی جسے ایک سال کاعرصہ ہورہا ہے۔ آج تک کام نہیں ہونے پر موضع کی عوام نے انوکھے انداز میں اپنا احتجاج درج کرواتے ہوئے تختی کی سالگرہ مناتے ہوئے منتخب عوامی نمائندوں کو احساس دلانے کی کوشش کی۔ کم از کم اب تو بھی سڑک تعمیر ہوسکے۔