جگتیال میں صفائی کے کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار

   

جائزہ اجلاس سے کلکٹر جی روی اور رکن اسمبلی سنجئے کمار کا خطاب ، لاپرواہی پر انتباہ

جگتیال: جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ بلدیات میں روبہ عمل لائے جانے والے صفائی کے کاموں میں لاپرواہی برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ دفتر ضلع کلکٹر میں مقامی رکن اسمبلی یم سنجے کمار اور ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی ارونا شری بلدیہ چیر پرسن کے ہمراہ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہویے شہر جگتیال کی بلدیہ کے تحت روبہ عمل لائے جانے والے صفائی ، انجنیرنگ،اور شہری ترقیاتی کاموں، ہریتا ہارم اور مالی صرفہ سے متعلقہ کاموں سے متعلق اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ضلع کلکٹر نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگتیال بلدیہ میں زائد صفائی کے مزدوروں اور زائد سواریوں کی خریدی کے باوجود موثر انداز میں صفائی کو روبہ عمل نہیں لایا جارہا ہے۔ہریتا ہارم پروگرام میں لاپرواہی برتنے والے پنچایت سیکریٹریز اور سرپنچوں کو وجہ بتاؤ نوٹس دی گئی اور بعض اور معطل کردیا گیا۔چنانچہ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے خصوصیت کے ساتھ صفائی کے کا موں کو روبہ عمل لایا جائے۔ ٹی ایس بی پاس کے ذریعہ نئی عمارتوں کی تعمیر کیلئے وقت پر منظوری دینے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔بلدیہ کے محاصل کی حصولی گھر وں کا محصول، تجارتی محصول،شاپ لائسنس سے متعلق محاصل کی وصولی کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔حکومت کو وصول ہونے والے کرایہ جات کا مسلسل معائنہ کرتے رہیں ، اور جہاں ممکن ہو کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے۔ اجلاس میں شریک مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجئے کمار نے کہا کہ بلدیہ جگتیال میں صفائی کی سرگرمیوں میں مکمل طور پر ناکامی دیکھی جارہی ہے۔جس کی اصلاح کی جائے اور کام میں تبدیلی لائی جائے۔صفائی کو بنیادی اہمیت دی جائے۔حکومت کی جانب سے ہر قسم کا تعاؤن کیا جائیگا۔جسکے نتائج کو راست طورپر عوام تک پہنچایا جائے۔حکومت کی جانب سے زائد سہولیات میسر کرنے کے باوجود صفائی سے متعلقہ کاموں میں ناکامی سے عوام کو مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔جس میں فوری تبدیلی لاتے ہوئے لاپرواہی کو دور کیا جائے۔ہریتا ہارم کے ذریعہ حلقہ واری کی گئی شجر کاری اور اسکے لئے کئے گئے خرچ کی تفصیلات کو 10 دن میں ایک مرتبہ متعلقہ وارڈ ممبران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر جائزہ لیں ،کسی قسم کے مسائل ہونے پر یکسوئی کرنے کی رکن اسمبلی نے تاکید کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی محترمہ جے. ارونا سری چیر پرسن مجلس بلدیہ جگتیال محترمہ بوگا شراونی،کمشنر،اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔