جگتیال میں عوامی تعاون سے ہی ماسٹر پلان تیار کیا جائیگا

   

گمراہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں ، ہم آپ کے ساتھ ہیں ، عوام کو رکن اسمبلی کا مشورہ

جگتیال ۔ 11 جنوری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں ماسٹر پلان کولیکر ہورہے احتجاج اور افواہوں پر جگتیال رکن اسمبلی ایم سنجے کمار نے اپنی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے عوام کو یہ تیقن دیا کہ ماسٹر پلان صرف ایک مسودہ ہے ، اعتراضات کیلئے 60 دنوں کا وقت ہے ۔ کسی ایک کو بھی مشکل نہیں ہوگی ، عوامی تعاون سے ہی ماسٹر پلان تیارکیا جائیگا ۔ گمراہ کرنے والوں سے ہوشیار رہئے ، میں آپ کے ساتھ ہوں ۔ رکن اسمبلی ایم سنجے کمار نے کہا کہ ماسٹر پلان کو لیکر عوام میں ناراضگی اور احتجاج کی ضرورت نہیں ہے ، انہوں کہا کہ 1989 میں جگتیال بلدیہ چیرمین پوپالہ آشالو کے دور میں ہی شہر کے وجیے پوری گاندھی نگر اور اطراف و اکناف کے علاقوں کو ملاکر ماسٹر پلان تیار کیا گیا تھا ۔ چنتہ کنٹہ تالاب کے نچلے حصہ میں پلے پارک زون تھا ، وجیا پوری کی طرف ریلوے زون تھا ، گوند پلی کی جانب ہاسپیٹل زون تھا ۔ جگتیال شہر میں قانونی اجازت کے بغیر مکانات کی تعمیرات اور ملک میں ہی شہری آبادی زیادہ رہنے والی ریاست تلنگانہ کی بڑھتی ہوی آبادی کے لحاظ سے ریاست بھر میں ماسٹر پلان تیار کرنے کیلئے صرف فیصلہ لیا گیا ، اور روڈ کی تقریباً ایک ہزار میٹر تک توسیع کی گی ۔ آج عوام 100 فٹ پر مکانات تعمیر کر رہے ہیں ۔ دہلی کی ٹیم کے ذریعہ سروے کیا گیا ، ماسٹر پلان کے سروے کی فلیکزیاں عوام کی سہولت کیلیے نصب کیے گیے ۔ تقریبا 60 دنوں تک اعتراضات حاصل کئے جائیں گے ۔ اپوزیشن کی جھوٹے باتوں پر یقین کرتے ہوئے پریشان نہ ہوں ۔ وہ عوام کے ساتھ رہتے ہوئے اُنھیں انصاف دلائیں گے ۔