38 گھنٹے بعد نعش کی آخری رسومات، متوفی کے خاندان کی برہمی
جادوگر کی بیوی کو کھمبے سے باندھ دیا گیا
جگتیال: میں نے ہی ختم کیا دوبارہ میں ہی زندہ کرونگا مردہ کو سامنے رکھ کر جادوگر کی پوجا پاٹ منتر سے ضلع جگتیال میں ہلچل مچ گئی۔ تقریبا 38 گھنٹے بعد آج نعش کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ مردہ زندہ ہونے میں تاخیر پر جادوگر کی بیوی کو رسیوں سے کھمبے کو باندھنے کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کو اطلاع دینے پر رورل سب انسپکٹر چرنجیوی نے پولیس عملہ کے ساتھ پہنچکر پلیش نامی جادوگر اور اسکی اہلیہ سبھدرا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق جگتیال ٹی آر نگر وڈر کالونی سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ اورسو رمیش نامی نوجوان کا گزشتہ رات کریمنگر ہاسپیٹل میں طبیعت ناسازی کی بنا دوران علاج موت واقع ہوگئی۔ افراد خاندان نے کرتوت سے ہی موت واقع ہونے کے شبہ میں اسی کالونی سے تعلق رکھنے والے پلیش اور اس کی اہلیہ سبھدرا کی جادو اور منتر سے ہی رمیش کی ماردینے کا الزام لگاتے ہویے رمیش کو دوبارہ زندہ کرنے کا مطالبا کرنے پر پلیش نے میت کو سامنے رکھکر پوجا پاٹ اور منتر شروع کیا ۔رمیش زندہ نہ ہونے پر پلیش کی اہلیہ کو رسیوں سے کھمبے کو باندھ دیا۔ رورل پولیس سب انسپکٹر چرنجیوی پلیش اور اسکی اہلیہ کو حراست میں لیکر رمیش زندہ رہنے کی افراد خاندان کی ضد اور تکرار پر رمیش کی نعش کو جگتیال ایریا ہاسپیٹل منتقل کرکے ڈاکٹرس نے بعد معائنہ مردہ قرار دییے جس پر اسکے افراد خاندان نے اسکی جادو کرتوت سے ہی موت واقع ہوئی جادوی کرتوت سے دوبارہ رمیش زندہ ہونے کی بات کرتے ہوے نعش کی آخری رسومات انجام نہ کرنے پر اٹل ہوکر ٹی آر نگر یس آر یس پی کنال پر احتجاجی دھرنا پر اتر آیے جس سے ٹرایفک میں خلل پیدا ہوا سب انسپکٹر نے مقدمہ درج رجشٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔
