جگتیال:سرکل انسپکٹرکشورنے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکے ضلع جگتیال اورٹاون میںآج شام اور کل صبح تک پولیس کی جانب سے اسپیشل ڈرائیوضلع ایس پی سندھوشرمااورایڈیشنل ایس پی روپیش، ڈی ایس پی پرکاش کے احکامات پر پولس ٹیمیں تشکیل دے کر گاڑیوں کی تلاشی کی جائیگی۔گذشتہ رات 50 افراد پر جرمانہ عائدکیاگیا۔20 افرادکوڈرنک اینڈڈرائیوکامقدمہ درج کیاگیااور6گاڑیوں کوضبط کیا گیا۔نئے سال کے پیش نظرپولیس کی جانب سے اسپیشل ڈرائیوپروگرام رکھاگیاہے۔ نوجوانوںسے احتیاط برتنے کی خواہش کی ہے۔