جگتیال میں ڈپٹی سرپنچ کی خودکشی

   

جگتیال ۔جگتیال ملاپور منڈل میں سرپور کے ڈپٹی سرپنچ 42 سالہ سائی کمار نے آج خود کشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب سائی کمار اپنے گھر میں مردہ پایا گیا جب افراد خاندان نے اسے جگانے کی کوشش کی ۔ شبہ ہے کہ سائی نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے یہ انتہائی اقدام کیا اور کیڑے مار دوا کا استعمال کیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری یہاں پہونچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیاساگر راو نے ڈپٹی سرپنچ کی خود کشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔