جگتیال میں 3 جنوری کوکل جماعتی اجلاس

   

جگتیال ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ای او ضلع پرجا پریشد جگتیال نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ پنچایت راج ایکٹ 2018 کی 186 ترمیم کے مطابق بتاریخ: 03 جنوری 2023 کو دوپہر 1:45 بجے ضلع پرجا پریشد کا اجلاس منی پدما نائیکا کلیانہ منڈپم کی پہلی منزل میں ضلع پریشد صدر نشین دوا وسنتا کی زیر قیادت کل جماعتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ لہذا معزز ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں۔ عہدیداروں سے گزارش ہے کہ وہ مکمل تفصیلات کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں۔ بحث کے عنوانات منسلک کئے گئے ہیں۔
ادارہ دارارقم بچکنڈہ کا آج افتتاح
بچکنڈہ ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولوی معین اکبر کے بموجب افتتاح جدید ادارہ دارارقم بچکنڈہ 29 ڈسمبر جمعرات کو بعد نماز مغرب بمقام نیوکالونی وارڈ نمبر 15 بچکنڈہ میں زیرنگرانی الحاج حافظ محمد غوث ، زیرسرپرستی مولانا سید شبیر احمد حسامی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی جابر احمد اشاعتی ، مولانا غلام محمد حسامی شرکت کریں گے ۔