جگت گیری گٹہ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

   

حیدرآباد۔/16 جون، ( سیاست نیوز) جگت گیری گٹہ کے علاقہ میں بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ انجیا ساکن جگت گیری گٹہ کو اس کے بیٹے پروین نے چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ پروین کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے۔ 14 جون کی رات پروین نے اس کی والدہ سے جھگڑا کیا اور والدہ پر ہاتھ اٹھایا اس بات پر برہم انجیا نے پروین کو تھپڑ رسید کیا اور والد کی مار سے برہم پروین نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے باپ کا قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔