جگدل پور: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں چلائی جا رہی ‘لون وراٹو'(گھر واپس آیئے ) مہم سے متاثر ہو کر آٹھ ماؤنوازوں نے ہتھیار ڈال دیے جن میں دو انعامی بھی شامل ہیں۔ان نکسلیوں نے ہفتہ کو سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کی۔خودسپردگی کرنے والے ماؤنوازوں میں ایک ٹیکل گوڈا پنچایت سی این ایم ممبر، ایک ریوالی پنچایت سی این ایم ممبر، ایک کاکاڑی پنچایت ڈی کے اے ایم ایس ممبر، ایک تیمنار جی آر ڈی ممبر، ایک بھیرم گڑھ ایریا اسٹوڈنٹس یونین کا ممبر، ایک مدپال کے اے ایم ایس ممبر، دو پومرا پنچایت بھوم کال ملیشیا رکن کے عہدہ پر تھے ۔ ان میں سے فعال طور پر ہتھیار ڈالنے والے ماؤنواز منگڈو مڈکم پر ٹیکل گوڈا پنچایت کے سی این ایم ممبر کے عہدے پر ریاستی انتظامیہ نے پچاس ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ہتھیار ڈالنے والے ماؤنواز دیوا رام کنجم ریوالی پنچایت سی این ایم ممبر کے عہدے پر تھا۔ اس پر بھی 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔