جگر کے مرض سے متاثرہ 13 سالہ سمیا سے ایکٹریس شردھا کپور کی ملاقات

   

بالی ووڈ ایکٹریس شردھا کپور نے ایک جگر کے عارضہ سے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کرتے ہوئے اس لڑکی کی خواہش کی تکمیل کی تفصیلات کے بموجب 13 سالہ سمیا جو کچھ دنوں سے جگر کے مرض کے عارضہ میں مبتلا ہے اور وہ ساہو ایکٹریس شردھا کپور کی مداح ہے اس نے شردھا کپور سے ملاقات کی خواہش کی جسے کیٹو نامی این جی او نے ٹوئٹ کیا جسے دیکھ کر شردھا کپور نے عوام سے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے برقعہ پہن کر اس 13 سالہ لڑکی سے ملاقات کی اور کچھ دیر اس لڑکی کے ساتھ گذارا اور ٹوئٹ کیا کہ وہ جلد سے جلد صحیاب ہوجائے۔ فلم اداکارہ نے لڑکی کے مالی تعاون کا تیقن دیا اور رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے علاج کے لئے کئے جارہے اقدامات کی ستائش کی۔