گاندھی نگر ۔ گجرات کے آزاد ایم ایل اے جگنیش میوانی کو دلت آر ٹی آئی جہدکار قتل کیس میں پولیس سب انسپکٹر پی آر سولنکی کو گرفتار کرنے میں نظم و نسق کی مبینہ بے عملی کے خلاف احتجاج پر آج محروس کیا گیا۔ میوانی کے ساتھ تقریباً 20 دیگر افراد کو بھی ایم ایل اے کورٹرس سے حراست میں لیا گیا جبکہ وہ سکریٹریٹ جانے چاہتے تھے۔