ضمانت روزگار اسکیم کے بقایہ جات ادا کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔15 ۔جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ضمانت روزگار اسکیم کے بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے یکم اگست تک بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر عہدیداروں کو حاضر عدالت ہوکر وضاحت کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ پرنسپل سکریٹری و کمشنر پنچایت راج اور پرنسپل سکریٹری فینانس کو عدالت میں حاضر ہونا چاہئے ۔ عدالت نے کہا کہ آخر حکومت کو کتنی بار توجہ دلائی جائے ۔ چیف جسٹس کی قیادت میں ڈیویژن بنچ پر قومی اسکیم کے بقایہ جات کا معاملہ زیر غور رہا ۔ اس سلسلہ میں دائر کردہ مختلف درخواستوں کی سماعت کی گئی ۔ عدالت نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر چیف سکریٹری کو طلب کیا جائے گا۔