جگن موہن ریڈی حکومت پر بی جے پی لیڈر دیناکر کی تنقید

   

حیدرآباد۔/2 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر ایل دیناکر نے چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں شراب پر مجوزہ پابندی کو سختی سے نافذ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور بجٹ سیشن کے دوران وزیر فینانس راجندر ناتھ ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ریاست میں شراب پر پابندی کا فیصلہ کریں گے۔اس اعلان کے باوجود ریاست میں شراب پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ کھلے عام شراب فروخت ہورہی ہے۔