جگن موہن ریڈی نے سرکاری قیامگاہ میں سنکرانتی منائی

   

حیدرآباد۔14۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تاڑے پلی گوڑم میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں سنکرانتی تہوار منایا۔ سنکرانتی تقاریب میں جگن موہن ریڈی کے علاوہ ان کی شریک حیات اور دیگر افراد خاندان نے شرکت کی ۔ چیف منسٹر اس موقع پر روایتی دھوتی زیب تن کئے ہوئے تھے۔ پنڈتوں نے جگن اور ان کی شریک حیات کا روایتی انداز میں استقبال کیا اور انہیں آشیرواد دیا۔ چیف منسٹر نے خصوصی پوجا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ وہ سنکرانتی تہوار کی شہریان آندھراپردیش کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہر بھائی بہن اور دوسروں کی بھلائی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ گورنمنٹ وہپ بھاسکر ریڈی ، وزیر انڈومنٹ سرینواس راؤ ، تروملاتروپتی دیواستھانم کے صدرنشین وائی وی سبا ریڈی اور دیگر عوامی نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔ جگن موہن ریڈی نے سنکرانتی کی روایتی تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے مختلف مذہبی مراسم ادا کئے۔ ر