جگن موہن ریڈی نے طلبا میں تعلیمی کٹس کی تقسیم کا آغاز کیا

   

حیدرآباد۔5۔جولائی(یواین آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی نے جگن انا ودیاکنوکا تعلیمی تحفہ کٹس کی تقسیم کاآغاز کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے آج اچھے پروگرام کی شروعات کی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ 931 کروڑ کے صرفہ سے 47.40لاکھ طلبہ کو کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں بہتر تعلیم ہونی چاہئے جس سے غربت کاخاتمہ ہوسکتا ہے ۔ہر کسی کو انگریزی میڈیم ذریعہ تعلیم حاصل کرنا چاہئے ۔ جگن نے کہا کہ حکومت نے ناڈو۔نیڈوپروگرام اور بچوں کو تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کے ذریعہ سرکاری اسکولس کی نئی صورت گری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرکے تعلیمی نظام میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کٹس کی تقسیم تعلیمی سال کے موقع پر شروع کی گئی ۔اول تادسویں کے طلبہ کیلئے کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر کٹ کی قیمت دو ہزارروپئے ہے ۔