حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) گوشہ محل کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مذہب کے ساتھ جگن موہن ریڈی کا منفی رویہ باعث حیرت ہے۔ انتخابی حلفنامہ میں خود کو کرسچن قرار دینے والے بی کروناکر ریڈی کو تروملا تروپتی دیواستھانم کا صدرنشین مقرر کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تروپتی ادارہ کے صدرنشین کے عہدہ پر صرف ہندو کا تقرر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تروپتی اور سری سیلم مندروں کے قریب تبدیلی مذہب کا کام ہورہا ہے۔ عیسائی طبقہ کی مشنریز متحرک ہیں۔ انہوں نے ہندوؤں کو مشورہ دیا کہ وہ جاگ جائیں اور وہ ان کی تائید کریں گے۔