جگن موہن ریڈی کو بیرونی ممالک دورہ کی اجازت پر فیصلہ محفوظ

   

سی بی آئی کی خصوصی عدالت 27 اگسٹ کو فیصلہ سنائے گی
حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو بیرونی دورہ کی اجازت سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔ جگن موہن ریڈی نے برطانیہ کے دورہ کی اجازت طلب کرتے ہوئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی جہاں غیر محسوب اثاثہ جات کا مقدمہ زیر دوران ہے۔ سی بی آئی کے وکیل نے جگن موہن ریڈی کو بیرونی دورہ کی اجازت کی مخالفت کی۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے 27 اگسٹ تک فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ برطانیہ میں زیر تعلیم دختر کے پاس جانے کیلئے جگن موہن ریڈی نے ستمبر کے پہلے ہفتہ میں دورہ کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ڈاکٹر ٹی رگھورام نے اس معاملہ پر سماعت کو آج مقرر کیا تھا۔ سی بی آئی کے وکیل نے دورہ کی اجازت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے مقدمہ پر اثر پڑسکتا ہے۔ اس معاملہ میں سی بی آئی عدالت 27 اگسٹ کو فیصلہ سنائے گی۔ واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے یوروپ کے دورہ کی اجازت کیلئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی ہے اور اس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔1