جگن موہن ریڈی کو سی بی آئی عدالت کی نوٹس

   

حیدرآباد: سی بی آئی عدالت نے چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے ۔ نرسا پور ایم پی کے رگھو رام کرشنم راجو کی دائر کردہ اپیل کے بعد خصوصی عدالت نے چیف منسٹر اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کی ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ غیر محسوب اثاثہ جات کیس جگن کو دی گئی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ ایم پی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے عہدہ کا جگن غلط استعمال کرکے مقدمہ کے گواہوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔