جگن موہن ریڈی کی 28 جون کو پیرس روانگی

   

حیدرآباد 16جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی 28 جون کو شخصی دورہ پر پیرس روانہ ہونگے۔ چیف منسٹر کے ہمراہ اُن کی دختر ہرشا ریڈی رہیں گی جو پیرس میں ماسٹرس ڈگری کررہی ہیں۔ پیرس بزنس اسکول کا سالانہ کانوکیشن 2 جولائی کو ہے جس میں ہرشا ریڈی کو ڈگری حاصل ہوگی۔ دختر کے کانوکیشن میں شرکت کیلئے جگن پیرس روانہ ہورہے ہیں۔ جگن کے اِس دورے میں کوئی اور سرکاری یا غیر سرکاری پروگرام شامل نہیں رہیں گے۔ ر