جگن موہن ریڈی کے خلاف سائبرآباد پولیس میں شکایت درج

   

حیدرآباد/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کے خلاف سائبرآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ ایڈوکیٹ کے کرونا ساگر نے سائبرآباد پولیس کو تحریری شکایت حوالے کرکے تروپتی کے لڈو کی تیاری میں جانوروں کی چربی کے استعمال کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ لیباریٹری جانچ میں جانوروں کی چربی کے استعمال کا الزام درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی و تروملا تروپتی دیواستھانم کے سابق صدرنشین اور ارکان کے خلاف بھی شکایت درج کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی لاپرواہی سے یہ سنگین جرم ہوا ہے جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ کرونا ساگر نے کہا کہ لڈو کی تیاری میں جانوروں کی چربی کا استعمال ہندوؤں پر حملہ ہے۔1