جھارکھنڈ اسمبلی میں ماب لنچنگ کے خلاف بل پاس،دس سال سے عمرقیدتک کی سزا کاالتزام، بی جے پی نے کیا ناراضگی کا اظہار

   

جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے چوتھے دن جھارکھنڈ ماب وائلنس اینڈ موب لنچنگ پریوینشن بل 2021 منظور کر لیاگیاہے۔ وزیر پارلیمانی امور عالمگیر عالم نے بل ایوان میں پیش کیاہے۔ جس پراسپیکر نے ووٹنگ کروائی اور سب نے اپنا ووٹ بھی ڈال دیا۔اسی دوران بی جے پی نے بل پر بحث کے دوران ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے ویل پہنچ گئے۔ انہوں نے حکومت پراس قانون کے ذریعے خوش کرنے کا الزام بھی لگایا۔ پارٹی کے تین ایم ایل اے امر بوری، امیت منڈل اور رام چندر چندراونشی نے بھی ترمیمی تجاویز پیش کیں لیکن سبھی کو مسترد کر دیا گیا۔بی جے پی ایم ایل اے امت منڈل نے کہاہے کہ حکومت کا یہ سیاہ باب پورے جھارکھنڈ میں لکھا جائے گا۔جھارکھنڈ میں ماب لنچنگ سے کسی کی موت ہوتی ہے تو مجرموں کو سزائے موت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کسی کو لنچنگ میں چوٹ پہنچتی ہے تو قصوروار کو تین سال تک قید اور ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب اگر کسی کو شدید چوٹ پہنچتی ہے تو مجرم کو 10 سال قید سے لے کر عمر قید اور تین سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔