جھارکھنڈ اسمبلی کا 5ستمبر کو خصوصی اجلاس

   

رانچی :جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے آج کابینہ کی میٹنگ میں 5 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم نے کہا ہے کہ اس دوران حکومت ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔ جس سے تمام باتیں واضح ہوجائیں گی ۔