جھارکھنڈ: او بی سی اور دیگر طبقات کے لیے ریزرویشن بڑھانے کی تجویز اسمبلی میں منظور

   

جھارکھنڈ اسمبلی نے جمعہ کو مختلف زمروں میں دیے گئے کل ریزرویشن کو بڑھا کر 77 فیصد کرنے کا بل پاس کیا ہے۔ جھارکھنڈ نے ایس سی، ایس ٹی، ای بی سی، او بی سی اور اقتصادی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیو ایس) کے لیے سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کو 60 فیصد سے بڑھا کر 77 فیصد کر دیا ہے جس میں پوسٹس اینڈ سروسز ویکنسیز ایکٹ 2001 میں ریزرویشن میں ترمیم قانون ساز اسمبلی میں منظور کی گئی ہے۔ریاست میں کل ریزرویشن بڑھ کر 77 فیصد ہو گیا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔