جھارکھنڈ بحران۔ دہلی پولیس نے مغربی بنگال سی ائی ڈی ٹیم کوچھاپہ مارنے سے روک دیا

,

   

جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو ہواڑہ میں ایک بھاری رقم کے ساتھ مغربی بنگال پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔
جھارکھنڈ نقدی تنازعہ معاملے کے ضمن میں تلاش لینے اور چھاپہ مارنے سے مغربی بنگال سی ائی ڈی ٹیم کو دہلی پولیس نے چہارشنبہ کے روز روک دیاہے۔

یہ وہ معاملہ ہے جس میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو ہواڑہ میں ایک بھاری رقم کے ساتھ مغربی بنگال پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔

پکڑے گئے اراکین اسمبلی میں بشمول جامترا سے رکن اسمبلی عرفان انصاری‘کھجری سے رکن اسمبلی راجیش کشپ‘ اور کولیبرا سے رکن اسمبلی نامن بکسل شامل ہیں۔ ہفتہ کی رات کو ہواڑ ہ میں ان کی کاروں س سے بھاری رقم ضبط کی گئی ہے۔

انہوں نے پولیس کو بتایاتھا کہ نقدی کا مقصد سنٹرل کلکتہ کے بورا بازار کی معروف ہول سیل مارکٹ سے ساڑیوں کی خریدی ہے۔

واقعہ کے بعدکانگریس نے مذکورہ اراکین اسمبلی کو برطرف کردیا۔ پارٹی کاالزام ہے کہ ”اپریشن لوٹس“ کاپردہ فاش ہوگیاہے‘ جس کا مقصد ریاست میں اتحادی حکومتوں کوگرانا ہے۔

جئے رام رمیش نے ٹوئٹ کیاکہ ”مذکورہ گیم پلام دہلی میں ”ہم دو“ جھارکھنڈ میں انجام دیاجارہا ہے جو مہارشٹرا میں ای۔ڈی دونوں کا نفاذ کے ذریعہ کیاگیاتھا“

اب مغربی بنگال سی ائی ڈی ٹیم جو اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے اوردہلی پولیس کے درمیان تعطل تنازعہ کاسبب بن سکتا ہے۔