جھارکھنڈ : بوکارو میں ماب لنچنگ کا ایک اور واقعہ

,

   

عمران انصاری کی جان گئی ، علاقہ میں کشیدگی ، دفعہ 144 نافذ، 11 افراد زیر حراست

رانچی : بوکارو ضلع کے گومیا بلاک کے تحت گاؤں دھوائیہ میں کل رات درجنوں لوگوں نے گاؤں کے 45 سالہ عمران انصاری ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا اور جم کر پٹائی کی۔ مہوتنڈ تھانے کی پولیس نے عجلت میں زخمی شخص کو رمز منتقل دیا۔ لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اس سے گاؤں میں زبردست کشیدگی پیدا ہو گئی ہیصورتحال کو دیکھتے ہوئے ایس پی چندن جھا، ایس ڈی پی او برمو کی ہدایات پر کئی انسپکٹران ، بی ڈی او، سی او اور بڑی تعداد میں آر اے ایف اور ضلعی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ایس ڈی ایم برمو اننت کمار بھی رات سے ہی ایس ڈی پی او کے ساتھ ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ایس ڈی او نے دھویا میں احتیاطی اقدام کے طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس سے متعلق خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے مجرمانہ واردات انجام دی ہے۔جس کی وجہ سے یہاں دو برادریوں کے درمیان تنازعات اور کشیدگی پیدا ہو گئی ہے گومیا کے سابق ایم ایل اے یوگیندر پرساد بھی دھویا پہنچے اور متوفی کے اہل خانہ کو تسلی دی۔ انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اہل خانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واقعے کے بعد خاندان کا برا حال ہے۔پورے ڈھوائیہ سمیت آس پاس کے دیہاتوں میں مختلف مقامات پر فورس تعینات کر دی گئی ہے۔معاملے میں ایس ڈی پی او ستیش چندر جھا نے کہا کہ رشتہ داروں کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔اب تک 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ ابھی ابھی ابتدائی تفتیش ہوئی ہے جس کے بعد کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔