لوہاگارڈ: جھارکھنڈ کے لوہارگارڈ ضلع میں شہریت ترمیمی قانون کی تائید میں نکالی گئی ایک ریالی پر تشدد کے بعد کرفیو نافذ کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ سی اے اے کی تائید میں نکالی گئی ریالی پر املا ٹولی چوک علاقہ میں سنگباری کی گئی جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس کشیدگی میں ایک موٹر سیکل کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ حالات کے پیش نظر علاقہ میں کرفیو نافذ کردی گئی ہے۔
Jharkhand: Violence erupted yesterday in Lohardaga town after a march, supporting #CitizenshipAmendmentAct and National Register of Citizens, was taken out by members of Vishva Hindu Parishad during which stone-pelting allegedly took place while it was passing through Amla Toli. pic.twitter.com/bOXXFV8dUt
— ANI (@ANI) January 24, 2020
اسی دوران ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور پر امن رہیں۔ مجسٹریٹ نے انتباہ دیا کہ جوکوئی بھی اس کشیدگی کا حصہ رہے گا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ لوہارڈگارڈ میں بھاری پولیس کو تعینات کردیاگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے دو مراکزی کیمپس بھی قائم کئے ہیں جس میں ملوث افراد کورکھا جاسکے۔