رانچی:جھارکھنڈ کے چائباسہ میں ایک مشہور کمپنی کی سافٹ ویئر خاتون انجینئر کی 10 افراد نے اجتماعی عصمت ریزی کی۔ خاتون کو سنگین حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واردات جمعہ کی دیر شام کی بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی ایک لڑکے (دوست) کے ساتھ اسکوٹی پر چائباسہ کے مفصل تھانہ حلقہ واقع ٹیکراتاہو میں ایئروڈرام علاقہ میں سیر و سیاحت کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران آٹھ تادس لوگوں نے دونوں کو گھیر لیا۔ لڑکی کے دوست کو مار پیٹ کر وہاں سے بھگا دیا گیا اور لڑکی کو وہاں سے دور جھاڑیوں کی طرف لے جا کر اجتماعی عصمت دری کا واقعہ انجام دیا۔ مخالفت کرنے پر انھوں نے لڑکی کے ساتھ بھی مار پیٹ کی۔ انھوں نے متاثرہ سافٹ ویئر انجینئر کا پرس اور موبائل بھی چھین لیا۔