جھارکھنڈ میں انکاؤنٹر ، 7 ماؤ نواز ہلاک ،2 زخمی

,

   

۔2 اے کے 47 رائفلس ، متعدد پستول ، کارتوس اور دھماکو اشیاء برآمد
رانچی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے ضلع کھنٹی میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ممنوعہ پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کے کم سے کم 5 انتہا پسند ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ پی ایل ایف آئی، سی پی آئی (ماؤ نواز) سے علیحدہ شدہ گروپ ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشن) اشیش بترا نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ممنوعہ پی ایل ایف آئی کے پانچ انتہا پسند ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ انکاؤنٹر کے دوران سکیورٹی فورسیس کا کوئی بھی رکن زخمی نہیں ہوا۔ ایک دوسرے پولیس عہدیدار نے کہا کہ ضلع کھنٹی کے مورپو پولیس اسٹیشن کے حدود میں صبح 6:30 بجے یہ انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔ سی آر پی ایف کے 60 اہلکاروں نے 209 کمانڈر فار ریزیلیوٹ ایکشن (سی او بی) اور ریاستی سطح پولیس (ایس اے پی) کے جوانوں نے اس کارروائی میں حصہ لیا تھا۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ پی ایل ایف آئی کے مہلوکین میں علاقائی کمانڈر پر بھو بوڈرا بھی شامل ہے جو پولیس کو شدت سے مطلوب تھا اور اس کے سر پر 2 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ انکاؤنٹر کے مقام سے 2 اے کے 47 رائفلس، 2 315 رائفلس ، ایک 9 ایم ایم پستول، دیگر 4 پستولوں کے علاوہ 264 کارتوس اور دھماکو اشیاء کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا۔ بترا نے کہا کہ منگل کو دوسرا انکاؤنٹر اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسیس ضلع لیٹھار کے علاقہ تمندی میں ماؤ نواز اسکواڈ کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر وہاں پہونچے تھے۔