جھارکھنڈ میں تین ماہ تک جرمانوں سے چھٹکارہ

   

رانچی۔15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جھارکھنڈ نے تین ماہ کی راحت ریاستی عوام کو بھاری جرمانوں سے فراہم کی ہے ۔موٹر وہیکل قانون میں ترمیم کے ذریعہ بھاری جرمانے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر ڈسمبر تک عائد کئے جانے والے ہیں ۔ حکومت نے سرکاری عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ پہلے ترمیم شدہ قواعد کے بارے میں عوام کا شعور بیدار کریں اور اُس کے بعد ایک سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے بموجب چیف منسٹر رگھوورداس نے ایک جائزہ اجلاس میں جو جمعہ کے دن منعقد کیا گیا ، ہدایت دی کہ تین ماہ تک بھاری جرمانوں سے جھارکھنڈ کے عوام کو چھٹکارہ دیا گیا۔