جھارکھنڈ میں خوفناک سڑک حادثہ، 18 کنور یاتری ہلاک

   

رانچی ، 29 جولائی (ایجنسیز)جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع میں منگل کی صبح 4:30 بجے ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں کنوریا یاتریوں کو لے جا رہی بس گیس سلنڈر لے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ جامونیا جنگل کے قریب موہن پور پولیس حدود میں پیش آیا۔ بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کے مطابق اس حادثے میں 18 یاتری ہلاک ہوگئے۔دومکا زون کے آئی جی شیلندر کمار سنہا نے بتایا کہ بس میں 32 سیٹیں تھیں اور تمام یاتری کنوریہ یاترا پر تھے۔ حادثے میں کم از کم 20 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں پہلے موہن پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور پھر دیوگھر صدر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔